کراچی کےعلاقے کلفٹن میں بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو کراچی اور دوسرے کو ٹنڈوالہ یار سے گرفتار کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس کےمطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کی گئی۔
واضح رہے کہ بچی کو دو روز پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، 10 سال کی بچی کا خاندان سیلاب کے باعث سندھ کے ضلع شکارپور سے کراچی آیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.