منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

کراچی: سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کا ملزم ڈیفنس سے گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم ڈیفنس سے گرفتار کرلیا گیا۔ دوسرے ملزم کی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ اسے اس کی بیٹی نے بتایا کہ ملزمان ہوٹل کے باہر کار میں زبردستی لے کر گئے، بچی کے مطابق ملزمان نے نا معلوم مقام پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کا میڈیکل کرانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ملزمان نے کلفٹن میں 9 سال کی بچی سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.