کراچی کےعلاقے کلفٹن میں بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو کراچی اور دوسرے کو ٹنڈوالہ یار سے گرفتار کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس کےمطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے گاڑی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے مدد لی گئی ہے، ملزمان کی گاڑی کی فوٹیج جیو نیوز نے بھی حاصل کرلی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا میڈیکل کرانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 سالہ بچی کو دو روز پہلے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، بچی کا خاندان سیلاب کے باعث سندھ کے ضلع شکارپور سے کراچی آیا تھا۔
Comments are closed.