کراچی میں سیاسی رہنماؤں کی آواز میں فراڈ کے لیے وائس کلوننگ سافٹ وئیر استعمال ہونے لگا۔ سافٹ وئیر کے استعمال سے سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کی آواز میں تاجروں کو فون کیے گئے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم نے آواز بدل کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سائبر کرائم سرکل کے سربراہ عمران ریاض کے مطابق ملزم مولا بخش چانڈیو اور ایم پی اے ندیم صدیقی بن کر تاجروں کو فون کرکے فراڈ کرتا تھا۔
ملزم سیاسی افراد کی آواز میں جعلی آرڈرز کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے۔
کراچی میں سافٹ ویئر کے ذریعے وائس کلوننگ کرکے فراڈ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے برآمد موبائل فون میں وائس کلوننگ سافٹ ویئر موجود تھا۔
ملزم کے قبضے سے بینک کی ڈپازٹ سلپس اور جعلی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
Comments are closed.