بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سہراب گوٹھ میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے 1 شخص جاں بحق

کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایوب گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر میں دھواں بھر گیا۔

دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی شناخت 23 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں میراں شاہ روڈ پر واقع گھر میں آگ لگنے سے دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اہلِ خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق انہیں آگ لگنے کی اطلاع کہیں سے بھی نہیں آئی۔

ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.