موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر سیلابی پانی میں کمی کے بعد دونوں ٹریکس ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز کی بارش کے بعد لٹھ ڈیم سے آنے والا سیلابی پانی سپر ہائی وے سے گزر چکا ہے۔
سعدی ٹاؤن کے قریب رہائشی سوسائٹی میں داخل ہونے والا سیلابی پانی بھی اتر گیا ہے۔
سیلابی پانی کے باعث سپرہائی وے پر معطل ہونے والا ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی رات بھر متاثر رہی۔
مویشی منڈی اور حیدر آباد جانے والوں کو کئی گھنٹے تک مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ کم ہونے پر لنک روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج اور کل بارشوں میں مزید شدت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
کراچی سمیت صوبے میں کل (9 جولائی) تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.