80 hookup farm girl hookup hookup Mansfield Center a v hookup on xbox 360 dog screening hookup to laptop coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سپر ہائی وے پر بسوں کے اڈے پر کسٹم انٹیلی جنس کا چھاپہ، مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی

کراچی میں سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب بسوں کے اڈے پر کسٹمز انٹیلی جنس کے عملے کے چھاپے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی جہاں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے پر کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے اسمگل شدہ سامان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

پولیس حکام نے کہا کہ کارروائی کے دوران ممنوعہ سامان ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق اس کارروائی کے خلاف بس اڈے پر اشتعال پھیل گیا، گرفتاری کے خلاف مشتعل افراد نے سچل کے علاقے میں ہائی وے بند کردی۔

ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے بعد ٹریفک متاثر ہوئی جس کے بعد سچل، مبینہ ٹاؤن، سہراب گوٹھ، سائٹ سپر ہائی وے اور دیگر تھانوں کی نفری طلب کرلی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.