شہرِ قائد کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع سُپر اسٹور میں لگی آگ کو دو روز سے زیادہ وقت گزر گیا، آگ بجھانے کے لیے کولنگ کا عمل جاری ہے۔
اسسٹنٹ کشمنر فیروز آباد عاصمہ بتول نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کی پہلی اطلاع 10 بج کر 40 منٹ پر ملی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ بتول کے مطابق کوکنگ آئل مہنگا ہونے پر بیسمنٹ میں ذخیرہ کیا گیا تھا، کوکنگ آئل کی وجہ سے آگ زیادہ پھیلی۔
اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ بتول کا بتانا ہے کہ آگ اب بھی مختلف حصوں میں لگی ہوئی ہے تاہم شدت کم ہے، آگ عمارت کے پارکنگ ایریا تک پہنچ گئی ہے، پارکنگ ایریا میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں موجود ہیں جبکہ تین موٹرسائیکلیں جل چکی ہیں۔
عاصمہ بتول کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں گاڑیاں باہر نکال لی جائیں، عمارت کا درجہ حرارت تقریباً 5سو سے کم ہو کر 150 تک پہنچ گیا ہے۔
عاصمہ بتول کے مطابق اس وقت رہائشی یا کسی بھی شخص کو عمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
Comments are closed.