کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر پھنس گیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی کی جیل چورنگی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں قائم سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔
پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ دھویں کے باعث ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے کیمیکل منگوالیا۔
Comments are closed.