mature hookup app my senior hookup reviews hookup Illinois hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سپر اسٹور میں آتشزدگی: SBCA ضابطے کی خلاف ورزی سے آگاہ، کارروائی نہیں کی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کراچی میں آگ سے متاثرہ بلڈنگ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے آگاہ نکلی، اتھارٹی نے عمارت کے مالک کو صرف نوٹسز بھیجنے کے سوا کوئی کارروائی نہیں کی۔ 

بتایا جارہا ہے کہ پارکنگ کو گودام اور آرکیڈ ایریا کو تجارتی مقاصد کے لیے کور کرنے سے ایس بی سی اے آگاہ تھی۔ آخری اظہارِ وجوہ کے نوٹس میں پارکنگ، آرکیڈ ایریا میں تعمیرات کو بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔

کراچی میں کشمیر روڈ اور شہید ملت روڈ کے سنگم پر جیل چورنگی فلائی اوور کے قریب واقع سپر اسٹور میں آتشزدگی کے سلسلے میں عملے کی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے۔

ایس بی سی اے سَوا سال پہلے ہی کمپلیشن کا سرٹیفکیٹ لیے بغیر اسٹور چلانے سے بھی آگاہ تھی۔ 

اتھارٹی نے نوٹس میں اسٹور انتظامیہ کو غیرقانونی تعمیرات خود ہی گرانے کے لیے کہا گیا تھا، 27 جنوری 2021 کو جاری اس فائنل شوکاز میں تین دن کی مہلت دی گئی تھی۔

فائنل شوکاز کے بعد ایس بی سی اے نے اسٹور انتظامیہ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھ کر وصی کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔

دوسری جانب آگ سے متاثرہ بلڈنگ میں قواعد کی خلاف ورزی پر اینٹی کرپشن کی غلفت بھی سامنے آگئی۔

اینٹی کرپشن نے 2020 میں بلڈنگ میں غیرقانونی تعمیرات پر انکوائری شروع کی تھی۔ 

محکمہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے ایس بی سی اے سے متعلقہ دستاویزات بھی طلب کی گئی تھیں۔ تاہم اینٹی کرپشن نے بھی دو سال میں اسٹور انتظامیہ کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.