منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

کراچی: سنگین جرم میں مطلوب ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن کی کارروائی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ملزم عبدالرزاق پنجاب پولیس کو سنگین جرم میں مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں ایکٹیو تھا، جس کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.