ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

کراچی: سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ سعید ولد محمد حسین اور سلیم شامل ہیں۔

زخمیوں میں 50 سالہ عمر زمان ولد نور زمان اور 33 سالہ زین ولد محمد احسن شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.