جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

کراچی: سندھ سروس اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم

کراچی کے سندھ سروس اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم کر دی گئی۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بائیو کیمیکل لیب کا افتتاح کیا۔ 

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس لیب کی مدد سے نیوروٹک، منشیات اور خوراک کی آلودگی جیسے مسائل کا تجزیہ کر کے حل نکالا جا سکتا ہے۔

عذرا پیچوہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ صوبوں کے سلیبس پر ٹیسٹ لینا ہوگا

انہوں نے کہا کہ اس لیب میں پی ایچ ڈی، ماسٹر کوالیفائیڈ اسٹاف ہے جنہیں مشینوں کی ایک سال کی ٹرینگ دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایک اور بائیو کیمیکل لیب کی ضرورت ہے، وہ بھی جلد ہی تعمیر کر لی جائے گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.