اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے دھرنے اور احتجاج جاری ہے۔
کراچی میں شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، جبکہ کئی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔
پنجاب میں مختلف مقامات پر مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کی، پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا، وردیاں پھاڑ دیں اور پولیس موبائل کو آگ لگا دی جبکہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
آج وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے اس معاملے پر اظہار خیال کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج حق ہے، تشدد کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مظاہرہ کرنے والوں کی قیادت پر ذمہ داری ہے کہ تشدد کا سلسلہ بند کرائیں۔
Comments are closed.