محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بادل برس سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
شہر قائد میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔
Comments are closed.