کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے اور شکار کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کراچی میں سمندر میں نہانے اور شکار پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے تحت ساحل پر نہانے اور ماہی گیروں کے داخلے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث سمندر میں ممکنہ طغیانی کا امکان ہے، انسانی جان کو محفوظ بنانے کی خاطر پابندی لگائی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق بارشوں کے پیش نظر 13 دنوں کے لیے سمندر میں نہانے پر پاپندی ہوگی، جس کا اطلاق 19 اگست سے 31 اگست تک کے لیے ہوگا۔
کمشنر کراچی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ شہری ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر عمل کریں، متعلقہ انتظامیہ پولیس کے تعاون سے عمل درآمد یقینی بنائے۔
Comments are closed.