کراچی کے علاقے سلطان آباد میں مبینہ طور پر کیڑے مار دوا کے اسپرے سے 2 بچےجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 7 سال کے فرحان اور 15سال کی علینہ کےنام سے ہوئی ہے۔
گزشتہ روز مبینہ طور پر کیڑے مار اسپرے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہوئی تھی، والدین بچوں کو بےہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال لے گئےتھے۔
پولیس نے بتایا کہ آج طبیعت زیادہ بگڑنے پر چاروں بچوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
جناح اسپتال میں دوران علاج دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 سال کی نمرہ اور ایک اور بچی زیر علاج ہے۔
Comments are closed.