کراچی میں صدر مملکت کی سرکاری رہائشگاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی، 26 لاکھ روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کٹے 18 دن گزر گئے۔
انچارج کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا انتظام فارن آفس کے پاس ہے، بلز ورکس ڈپارٹمنٹ دیتا ہے، بجلی کاٹنے کا ڈی جی فارن آفس اور ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کو کئی بار بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں غیرملکی وفود بھی آکر ٹہرتے ہیں، گیسٹ ہاؤس میں فارن آفس، ایوان صدر اور پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر بھی ہیں۔
انچارج کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے 21 سرونٹ کوارٹرز میں ملازمین رہائش پذیر ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ 18 دن سے بجلی نہ ہونے سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے امور بری طرح متاثر ہیں۔
Comments are closed.