گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ایک سوٹ کیس میں بند تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت سید اظہر کے نام سے ہوئی ہے جس کے سر پر بھاری چیز مارنے کے نشان موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول شیخو پورہ روڈ، فیصل آباد کا رہائشی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کراچی میں کیا کرتا تھا، کہاں رہتا تھا اس کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول کے اہلِ خانہ کو اطلاع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.