محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، پی اے ایف بیس مسرور میں 10ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 10.6 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ رات میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.