ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

کراچی: سبزی منڈی کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی میں سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ادریس بنگش کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے کٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے نہ رکتے ہوئے فائرنگ کی، جس سے پولیس اہلکار اسحاق زرداری کو گولی لگی۔

نیو کراچی سیکٹر 11 جی منگل بازار کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہوگئے

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ بھی کی گئی جس سے 1 ملزم زخمی ہوا جسے اس کے ساتھی اٹھا کر فرار ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے واقع’ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.