کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت گرگئی، ملبے سے 11 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر 4 مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رینجرز کے جوان بھی ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی مشینری حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔ ہیوی مشینری نہ ہونے کے باعث امدادی کام سست روی کا شکار ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے کہا کہ ابھی ہیوی مشینری استعمال نہیں کررہے۔ اس سے ملبے میں دبے افراد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمارت میں مزید فلیٹس بن رہے تھے، بلڈر سے اب تک رابطہ نہیں ہوسکا۔
Comments are closed.