کراچی غربی کے علاقے منگھو پیر میں ایک دکاندار ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود 24 لاکھ روپے لے کر بینک میں گھس گیا، واردات ناکام ہونے پر ڈاکو فرار ہو گئے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق نصرت بھٹو کالونی میں کریانہ کی دکان کا مالک شاہ جی رقم بینک میں جمع کرانے کے لیے منگھو پیر میں نیا ناظم آباد پہنچا۔
تعاقب میں آنے والے ملزمان نے دکاندار کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔
مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے شاہ جی نامی دکاندار کو گولی ٹانگ میں لگی۔
دکاندار زخمی ہونے کے باوجود قریب ہی واقع میزان بینک میں گھس گیا۔
زخمی دکاندار نے رقم بینک انتظامیہ کے حوالے کی اور علاقے کے لوگوں نے زخمی دکاندار کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
Comments are closed.