پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق مارچ 2023ء میں ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ایم پی آر روڈ پر ڈکیتی کے دوران ایک موبائل فون اور نقد رقم لوٹ لی تھی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم کو واردات کرتے شناخت کیا جا سکتا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اورنگی ٹاؤن، سائٹ اور گرد و نواح میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 40 سے زائد وارداتوں میں 60 موبائل فونز اور 1 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے رینجرز کی جانب سے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.