سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 1 ارب روپے کی چینی برآمد کر لی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران پکڑی گئی چینی کی 1 لاکھ 40 ہزار بوریاں ضبط کی گئی ہیں۔
چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ مارا گیا۔
حب ریور روڈ پر واقع 2 مختلف گوداموں میں کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی چینی کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ذخیرہ کی گئی چینی کے 1 لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کر لیے گئے ہیں، ضبط کی گئی چینی کی مالیت تقریباً 1 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
یہ ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی۔
برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سندھ رینجرز نے سول انتظامیہ کے حوالے کر دی ہے۔
Comments are closed.