اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

کراچی: رمضان کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں پیش گوئی کی کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں 20 مارچ تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد میں پچھلے دو تین سال سے معمول سے زائد بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.