جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

کراچی: راستہ نہ دینے پر ملزم نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں ملزم نے راستہ نہ دینے پر موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی جبکہ کورنگی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار رمضان نامی شہری اپنے کزن کے ہمراہ جا رہا تھا کہ دوسرے موٹر سائیکل سوار نے اس سے آگے نکلنا چاہا۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم دوران چیکنگ رینجرز اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا۔

راستہ تنگ ہونے کے باعث رمضان اسے راستہ نہ دے سکا جس پر کچھ دور جاکر ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقتول شیر شاہ بازار میں کام کرتا تھا۔

 دوسری جانب کورنگی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پراسرار ہے، 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

 مقتولہ مسرت گھروں میں بطور ماسی کام کرتی تھی، وہ اپنی بہن کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.