سندھ حکومت کی کراچی میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے نہ نکلنے کی پابندی کو نظر انداز کردیا گیا۔
کراچی بھر میں گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔
شہر میں 8 بجے کے بعد کچھ علاقوں میں ٹریفک معمول کے مطابق رہا تو کہیں کم نظر آیا۔
پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگائے ہوئے ہیں، گلستان جوہر میں پولیس گھروں سے نکلنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کرتی رہی۔
خیال رہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 1273 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.7 فیصد ہے۔
Comments are closed.