پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
Comments are closed.