بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کراچی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

 ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ 

عمران خان نے کہا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت زخمیوں کی صحت و علاج کی معیاری سہولیات کو یقینی بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.