کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والی نجی بینک کی برانچ نئی جگہ منتقل ہونے والی تھی۔
بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ ہی میں واقع جناح روڈ پر نجی بینک کی نئی برانچ تیار کرلی گئی ہے، اسی نئی برانچ میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
بینک ذرائع نے بتایا ہے کہ نیٹ ورک کا کام مکمل ہوتے ہی برانچ کو آئندہ دنوں میں شفٹ کیا جانا تھا۔
کے ایم سی ذرائع نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ نالے پر قائم کوئی تعمیرات قانونی نہیں ہو سکتیں، جہاں بینک قائم تھا وہاں سے نالہ بھی گزر رہا ہے۔
کے ایم سی ذرائع نے بتایا کہ حب ریور روڈ نالے اور شیر شاہ نالے کا زیرو پوائنٹ ہے، جس مقام پر دھماکا ہوا وہاں نالہ 5 سے 6 فٹ چوڑا ہے، نالے پر تعمیرات بہت پرانی ہیں، یہ کب ہوئیں اس حوالے سے تفصیلات موجود نہیں۔
واضح رہے کہ شیرشاہ میں زیرِ زمین میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
دھماکے سے نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جاں بحق ہونے والے 12 میں سے 8 افراد کی شناخت بھی ہو چکی ہے۔
سول اسپتال میں زیرِ علاج 12 زخمی زیرِ علاج ہیں، ان سب زخمیوں کی ہی حالت تشویش ناک ہے۔
Comments are closed.