ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کراچی نے ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے پر 4 مجرموں کو 2، 2 مرتبہ موت کی سزا سنا دی۔
عدالت نے 4 رکنی ڈکیت گینگ کے خلاف سماعت کرتے ہوئے مجرمان پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں نے تباہی مچا دی ہے، ڈاکو سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہیں اور دورانِ ڈکیتی شہریوں پر تشدد بھی کرتے ہیں، ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچتا ہے، شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں سے معاشی اور سماجی ترقی بھی متاثر ہوتی ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس ان ڈکیت اور چور گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
عدالت نے کہا کہ ڈکیت گروہ نے سفاکانہ طور 1 شہری کو قتل اور 2 کو زخمی کیا، ڈکیتوں کی فائرنگ سے 1 شہری مستقل طور پر معذور ہو چکا ہے، اس طرح کے جرائم شہریوں کی نفسیات پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق 20 اگست 2018ء کو ان 4 ڈاکوؤں نے سرجانی ٹاؤن میں دکان میں لوٹ مار کی تھی، مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.