منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

کراچی: دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ کے باوجود دودھ فروش ناراض

کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دن دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 170 روپے مقرر کی گئی ہے جس پر دودھ فروش ناراض ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا جس کے مطابق کراچی میں دودھ 120 روپے سے بڑھا کر 170 روپے لیٹر کیا جا رہا ہے۔ 

کراچی کیٹل اینڈ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کو دودھ کی نئی قمیتوں سے آگاہ کر دیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے ڈیری فارمرز کو دودھ 153 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حساب سے ہول سیلرز 160 روپے اور ریٹلرز 170 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرسکیں گے۔

ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کی جانب سے نئی طے کردہ قیمتوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کا 170 روپیہ فی لیٹر دودھ فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن ہمیں تسلیم نہیں۔

عبدالوحید گدی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں 160 روپے لیٹر میں دودھ ملے گا تو 170 میں بیچیں گے۔

سید جواد مظفر ایڈیشنل کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ دودھ اضافی نرخ پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.