کراچی والوں کو عید کا تحفہ دے دیا گیا، دودھ 20 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
دودھ فروشوں نے کراچی میں ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں یکمشت 20 روپے بڑھا دی ہے۔
دودھ ایک ہی جھٹکے میں 210 روپے سے 230 روپے فی لیٹر ہوگیا، قیمت میں اضافے سے شہری پریشان ہوگئے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔
دودھ فروشوں نے دوسری طرف حکومت سندھ کے احکامات ماننے سے بھی انکار کردیا ہے۔
دکان داروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں قیمتیں بڑھ گئیں، جس کی وجہ سے دودھ مہنگا ہوگیا۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت بڑھانا غیر قانونی اقدام ہے، اس پر انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لے۔
خریداروں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی شہر میں دودھ کی قیمت کنٹرول کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
Comments are closed.