بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

کراچی: دبئی پلٹ شہری کا پولیس کے ہاتھوں قتل، ڈی ایس پی گرفتار

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں دبئی پلٹ شہری کے پولیس کے ہاتھوں قتل پر ڈی ایس پی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی ائی جی ویسٹ زون فدا مستوئی کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ڈی ایس پی قمر احمد کی گرفتاری کے ساتھ پولیس موبائل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں ملوث اے ایس آئی اور دیگر پولیس اہلکار فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی میں منگھو پیر روڈ پولیس نے دبئی سے آئے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، پولیس نے دبئی سے آئے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ہاشم پر اے وی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی، واقعے کے وقت اے وی ایل سی کی موبائل پر سادہ لباس 4 پولیس اہلکار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم اپنے دوست شہزاد کے ساتھ دن میں شاہ نورانی مزار پر گیا تھا، رات 9 بجے واپسی پر منگھو پیر روڈ پہنچا تو پولیس نے ہاشم کو رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت ہاشم کا دوست شہزاد موٹر سائیکل چلا رہا تھا، نہ رکنے پر پیچھے سے اے وی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ہاشم کو کمر پر گولی لگی جو سینے سے پار ہو کر شہزاد کی کمر میں لگی، ہاشم اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد کے بیان کے مطابق ہاشم 25 منٹ تک سڑک پر تڑپتا رہا، کچھ دیر بعد ایمبولینس منگوا کر ہاشم اور شہزاد کو اسپتال منتقل کیا گیا، ہاشم ایک ماہ قبل اپنی شادی کے سلسلے میں دبئی سے آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.