اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ نے کراچی کے علاقے ملیر سے خاتون کلرک کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
حکام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ کے مطابق گرفتار خاتون کلرک ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ملیر آفس میں ملازم ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کلرک کو 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شبانہ نامی خاتون کلرک نے زمین ٹرانسفر کرنے کی مد میں ایک شخص سے رقم وصول کی، رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھی۔
حکام کے مطابق خاتون کلرک کو ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.