کراچی کے علاقے صدر میں نو پارکنگ کے نام پر کار میں بیٹھی خاتون کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی، لفٹر نے خاتون ڈرائیور کی کار میں موجودگی کے دوران ہی کار لفٹ کرلی۔
ریگل چوک پر لفٹر نے خاتون ڈرائیور کی کار میں موجودگی کے دوران ہی کار لفٹ کرلی، شہریوں کا الزام ہے کہ صدر میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے ساتھ بدمعاشی معمول بنالی ہے۔
اس موقع پر سیکشن افسر امیر منہاس کے مطابق خاتون کو رانگ سائیڈ آنے پر روکا تو غلطی ماننے کے بجائے بدتمیزی کی تھانے لے جاکر چالان کیا تو معافی نامہ لکھ کر دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کار لفٹنگ کا عملہ ٹریفک پولیس کا حصہ نہیں ہے، کار لفٹنگ اور چالان پر عملے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کمیشن ملتا ہے۔
Comments are closed.