کراچی شہر میں حکومتی عدم توجہی کے باعث کھلے مین ہول حادثات کا سبب بننے لگے ہیں۔
شہریوں نے مختلف علاقوں کے مین ہولز پر ٹوٹی پرانی موٹر سائیکلیں رکھ دیں ہیں تاکہ حادثے سے بچا جاسکے۔
ادھر نیوچالی کے قریب حقانی چوک پر کئی مین ہولز سے ڈھکن غائب کردیے گئے، ان کھلے مین ہولز کے قریب نجی اسکول بھی موجود ہیں۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق چند قدم کے فاصلے پر یونین کونسل آفس ہے، اس کے باوجود مین ہولز پر ڈھکن لگانے کا کام نہیں کیا جارہا ہے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول کے سامنے کھلے مین کی وجہ سے بچوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق بارہا شکایت کے بعد بھی انتظامیہ کی جانب سے مین ہول بندنہیں کئے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.