اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

کراچی حملہ، 100 سے زائد فون نمبرز مشکوک قرار

کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد عمارت کے اطراف کی جیو فینسنگ کرلی گئی، حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 10 سے 12 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں، بند نمبروں سے بیرون شہر کا بھی کال ڈیٹا ملا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تمام نمبروں کے کوائف اور دیگر ضروری معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

کراچی کو چھوڑ کر باقی رینجز میں اہلکار 2 ماہ سے اضافے کے بعد والی تنخواہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب سی سی ٹی وی ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے تین دہشت گردوں کو عمارت کے کوریڈور میں دیکھا جاسکتا ہے، دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف اور کندھوں پر بیگز ہیں۔

کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد کے پی او کے سیکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود اقدامات نہیں کئے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.