کراچی کے علاقے منگھوپیر میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کٹی پہاڑی اسلامیہ کالونی میں پیش آیا، جہاں 3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کو زخمی حالت سول برنس وارڈ منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6 سالہ اقصیٰ، 5 سالہ عظمیٰ اور 7 سالہ محمد شامل ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آگ سے 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Comments are closed.