کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو ہوگئے، گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔
مقتولہ ثناء اپنے بھائی کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر آئی تھی، بھائی کار سے اترکر میڈیکل اسٹور دوا لینے گیا، اسی دوران ملزمان آئے اور لوٹ مار پر مزاحمت کے دوران فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی خاتون کی گردن پر لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed.