کراچی میں قانون کے محافظوں کی لاقانونیت کیخلاف عدالت کا ایکشن، بلوچ کالونی تھانے سے بغیر روزنامچہ رکھے گئے دو افراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے رہا کروالیا۔
بغیر جرم کے دو شہریوں کو گرفتار کرنے کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی طارق حسین نے سیشن عدالت کے حکم پر بلوچ کالونی تھانے پر چھاپہ مارا۔
جوڈیشنل مجسٹریٹ ساؤتھ نے تھانے پر چھاپہ مارکر دو شہریوں کو رہا کرالیا، جبکہ صبح ایس ایچ او بلوچ کالونی کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بغیر روزنامچے کے حراست میں رکھا گیا تھا۔
Comments are closed.