کراچی میں جنوبی کوریا کے ہری کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے 14 نومبر کو چونگ ڈائیوان کو کشمیر کالونی میں قتل کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ وہ چوری کی نیت سے مقتول چونگ ڈائیوان کے گھر میں گھسے تھے۔
پولیس کے مطابق واردات کے دوران مقتول کی آنکھ کھلی تو اسے قتل کردیا گیا کیونکہ وہ ملزمان کو جانتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کوریا کے شہری چونگ ڈائیوان کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کمپنی میں کام کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے لوٹے ہوئے موبائل فون، پرس اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
Comments are closed.