
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع جناح ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے یونیورسٹی کی چھت پر مبینہ طور پر زہر پیا اور کودنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق یونیورسٹی عملے نے لڑکی کو بروقت دیکھ لیا اور چھت پر پہنچ کر اُسے خودکشی کرنے سے روک لیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فی الحال طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے باعث لڑکی سے بیان نہیں لیا جاسکا۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی۔
Comments are closed.