کراچی کے جناح اسپتال میں 4 روز بعد بھی پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی جس کے باعث مریض اور تیماردار پریشان ہیں۔
ادھر اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ صرف انتہائی ضروری آپریشنز اور ڈائلیسز کیے جارہے ہیں۔
اسپتال کی اسٹاف کالونی میں بھی پانی فراہم نہیں کیا جارہا، ہفتے کی شام سے اسپتال میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔
دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) گزشتہ روز اسپتال میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
Comments are closed.