جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

کراچی: جناح اسپتال میں غیر معیاری کھانے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

جناح اسپتال کراچی کے کچن میں غیر معیاری کھانے کے معاملے پر سیکریٹری صحت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی چیئرمین اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ہوں گے، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس کے چیئرمین کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

دیگر اراکین میں ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کراچی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور چیف ڈرگ انسپکٹر کراچی شامل ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جلد شہر کے دیگر اسپتالوں کا بھی دورہ کروں گا، جناح اسپتال میں نرسنگ اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

کمیٹی جناح اسپتال کے کچن اور یہاں کھانے پینے کی آنے والی اشیا کا معائنہ کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی ملازمین کے بھی بیان قلمبند کرے گی، کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ 7 دن میں سیکریٹری صحت کو بھیجے گی۔

سیکریٹری صحت اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کریں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز جناح اسپتال کے دورے پر کچن میں ناقص خوارک کی نشاندہی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.