بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

کراچی: جناح اسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑنیوالا ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سٹی کورٹ کراچی نے جناح اسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑنے والے ملزم جبران کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جناح اسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم جبران کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سٹی کورٹ نے ملزم کو 30 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم جبران کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت کو کہا کہ مرکزی ملزم سے متعلق تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ 

ملزم جبران نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، خاتون کی جان بچانے کی کوشش میرا جرم بن گیا۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ نے ایمبولینس یا ون فائیو پر کال کیوں نہیں کی؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.