اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

کراچی: جمشید روڈ پر ڈاکووں نے دودھ کی دکان لوٹ لی

کراچی میں جمشید روڈ پر دودھ کی دکان میں پونے دو لاکھ روپے کی ڈکیتی کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

جمشید روڈ 3 نمبر میں دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دودھ کی دکان میں آئے۔

ایک ڈاکو دکاندار کے ساتھ دکان کے باہر رہا دوسرے نے دکان کے کاونٹر کی تلاشی لی۔

ڈاکوؤں نے اپنی شناخت چھپانے کے لئے ٹی کیپ اور ماسک پہنا ہوا تھا۔

متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ ملزمان پونے 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، ڈکیتی کی واردات 16 اکتوبر کی صبح 5 بجے ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.