بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: جماعت اسلامی کا 6 مارچ کو 50 تھانوں کے باہر احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے 6 مارچ کو 50 تھانوں کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی نے شہر بھر کے 50 تھانوں کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب پیپلز پارٹی پاکستان فتح کرنے کے لئے نکلی ہے تو دوسری جانب ڈاکو شہر میں جس کو چاہتے ہیں لوٹ لیتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں مار دیتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ایسی حکومت جو کراچی میں جرائم کو کنٹرول نہیں کرسکتی وہ پورے ملک کو کیسے چلا سکتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا ادارہ بنیادی ذمہ داریوں کے بجائے کرپٹ لوگوں کی سرپرستی کررہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں اعلیٰ پولیس افسران کے دفاتر پر احتجاج کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.