کراچی میں 25 مئی کو قیدیوں کی وین کو آگ لگانے والے ملزمان کی ویڈیو اور تصاویر پولیس نے جاری کردیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 مئی کو نمائش چورنگی پر دھرنے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی رہنما خرم شیر زمان، بلال غفار سمیت 9 معلوم اور 700 نامعلوم افراد نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق نامزد ملزمان نے دھرنے میں شریک لوگوں کو قیدیوں کی وین جلانے پر اکسایا۔
مقدمے میں درج ہے کہ ملزمان نے حکومت کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے، وین کو آگ لگانے کے واقعے کے ملزمان کی ویڈیو اور تصاویر پولیس نے جاری کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا پتا نہیں ہے عوام ویڈیو اور تصویر میں نظر آرہے ملزمان کی گرفتاری میں مدد کریں۔
Comments are closed.